اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی روزنامہ ’’ڈیلی ایکسپریس‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش پیرس حملوں کی طرز پر یورپی شہروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔
روزنامہ کے مطابق داعشی دہشتگرد یورپی شہروں کی سڑکوں کو خون سے نہلانے کا منصوبہ تیار کررہے ہیں۔
روزنامہ کے مطابق برطانوی حکمران یورپ بھر میں پناہ گزینوں کی بڑھتی تعداد سے اسلئے پریشان ہے کیونکہ داعشی دہشتگرد پناہ گزینوں کے بھیس میں یورپی شہروں میں داخل ہوکر اپنے ناپاک منصوبوں کو انجام دے سکتے ہیں۔
روزنامہ نے کہا ہے کہ یورپ پر حملوں کے خطرناک منصوبے کا انکشاف سابق داعشی دہشتگرد’’ ہیری ایس‘‘ کہ جس سے جرمن حکام پوچھ تاچھ جاری رکھے ہوئے ہیں نے کیا اور اس دہشتگرد نے جرمن خفیہ ایجنسیوں کو بتایا کہ داعشی کمانڈروں نے اسے اپنے آبائی وطن میں جہاد کر نے کا حکم دیا اور انہوں نے ہمارے سامنے یورپ پر حملوں کا منصوبہ رکھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں خودکش حملوں، دھماکوں اور فائرنگ سے 129 افراد ہلاک جبکہ 350 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے کہ جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲